گولڈ ٹریڈنگ FAQ – پاکستان میں سونے سے متعلق اہم سوالات
Live Gold Rate | Gold trading guide Pakistan
پاکستان میں سونے کی بہترین خالصیت کیا ہونی چاہیے؟
سرمایہ کاری کے لیے سونے کی خالصیت 990 سے 999 کے درمیان ہونی چاہیے۔ ٹی ٹی بار اور گرامیاں عام طور پر 9990 خالصیت میں دستیاب ہوتی ہیں۔
روا اور ٹی ٹی بار میں کیا فرق ہے؟
روا مقامی لیبارٹری سے تیار شدہ خام سونا ہوتا ہے جبکہ ٹی ٹی بار 10 تولہ کا اسٹینڈرڈ 9990 گولڈ بار ہوتا ہے جو سرمایہ کاری کے لیے زیادہ استعمال ہوتا ہے۔
کیا گرامیاں محفوظ سرمایہ کاری ہیں؟
گرامیاں محفوظ ہیں اگر مستند ڈیلر سے خریدی جائیں۔ مارکیٹ میں جعلی گرامیاں موجود ہیں اس لیے رسید اور پیکنگ چیک کرنا ضروری ہے۔
پاکستان میں کس شہر کا روا زیادہ خالص ہوتا ہے؟
عام طور پر کراچی میں 99.9% (.999) خالصیت دستیاب ہوتی ہے، جبکہ لاہور اور راولپنڈی میں خالصیت مختلف ہو سکتی ہے۔
کیا گولڈ ٹریڈنگ میں نقصان ہو سکتا ہے؟
جی ہاں، اگر آپ بغیر تجربے کے شارٹ ٹرم ٹریڈنگ کریں یا اوور ٹریڈنگ کریں تو نقصان ہو سکتا ہے۔ طویل مدتی سرمایہ کاری نسبتاً محفوظ سمجھی جاتی ہے۔
گولڈ خریدتے وقت کن چیزوں کا خیال رکھنا چاہیے؟
- خالصیت چیک کریں
- رسید حاصل کریں
- مستند ڈیلر سے خریدیں
- مارکیٹ ریٹ پہلے چیک کریں
کیا کم رقم سے گولڈ ٹریڈنگ شروع کی جا سکتی ہے؟
جی ہاں، آپ 1 گرام یا کم وزن کی گرامیوں سے آغاز کر سکتے ہیں، لیکن صرف اضافی رقم سے سرمایہ کاری کریں۔
Live Gold Rate | Gold trading guide Pakistan
مزید معلومات کے لیے واٹس اپ کریں:
+92 332 2616 142